Posts

Showing posts from August, 2021

میونسپل یوٹیلٹی چارجز کے ایم سی کے ریونیو کا اہم ذریعہ ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب

  ایڈمنسٹریٹر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب کی کے ایم سی کے محکموں کے ساتھ میٹنگ کا آغاز  میونسپل یوٹیلٹی چارجز کے ایم سی کے ریونیو کا اہم ذریعہ ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب موجودہ سال کے لئے ایک ارب کا ہدف مقرر ہے جسے لازمی طور پر حاصل کیا جائے۔  ایڈمنسٹریٹر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب بلوں کی ادائیگی سے موصول ہونے والی رقم شہر کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے ہمیں شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب موجودہ سال میں اب تک 15 کروڑ 75 لاکھ روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب کو بریفنگ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جعلی انہدامی کارروائیوں کا سہارا لینے لگی

 کراچی(رپورٹ: سید جنید احمد) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جعلی انہدامی کارروائیوں کا سہارا لینے لگی پرانی عمارتوں کو زیر تعمیراوربغیر انہدامی کارروائی کی جانے والی عمارتوں کو منہدم کیئے جانے کا دعوہ کر دیا گیاـ ڈائریکٹر جنرل ماموں بن گئے ''ریاست'' نے حقائق نکال لیئے  منہدم کی جانے والی عمارتیں آج بھی موجود، انہدامی کارروائیوں میں سوالات اٹھنے لگے ـ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب منگل کے روز جاری پریس ریلیز میں ضلع وسطی میں واقع فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں چھ پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا دعوہ کیا گیا تاہم جب نمائندہ نے مزکورہ پلاٹوں کا سروے کیا تو مذکورہ عمارتوں پر انہدامی کارروائیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا پریس ریلیز میں پلاٹ نمبر 591.R بلاک 14کی پہلی اور دوسری منزل کو منہدم کرنے کا دعوہ کیا گیاجبکہ مذکورہ ایک منزلہ عمارت تقریبا چالیس سال قبل تعمیر کی گئی ہے اور رہائش بھی موجود ہے اور دوسری منزل کیلئے کسی قسم کی تعمیراتی سرگرمی نہیں دیکھی گئی  ـ پلاٹ نمبر 592.R بلاک 14پر بھی دوسری منزل کو منہدم کرنے کا دعوہ کیا گیا جبکہ مذکورہ  دو م...

ملک شہزاد اعوان کا بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

ملک شہزاد اعوان کا بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ   رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کا بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں جاری، ٹف پیور کے زریعے گلیوں کی تعمیر، پانی لائنوں پر جاری کام کا جائزہ لیا، اس موقع پر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ہم وہ تمام وعدے پورے کررہے ہیں جو الیکشن میں کیے، وعدوں کی تکمیل کا یہ سفر آسان نہیں تھا یہ تمام کام صوبائی حکومت کے کرنے کا ہے، اس سفر کے لیے اللہ تعالٰی کے حضور دعا گوہ ہوں، انشاء اللہ بلدیہ ٹاؤن کی مجموعی حالت کو اور بہترین بنائیں گے، اتحاد ٹاؤن میں مختلف مقامات پر مختلف منصوبوں پر کام چل رہا ہے پانی، سیوریج،سڑک، پارک اور گلیوں کی تعمیر سب پر کام ہورہا ہے۔